7

کمشنر ملتان ارشاد احمد کا سبزی و پھل منڈی کا دورہ،گراں فروشی پر دکانیں سر بمہر کرنیکا حکم


ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کارکردگی کی مارکیٹ،پھل سبزی منڈی انسپکشن کیلئے دورہ کیا،گلشن مارکیٹ کی پرائس انسپکشن کے دوران گرانفروشی پر دکان سربمہر کر دی گئی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سرکاری نرخ پر عملدرآمد نا کرنے والی دکانوں کو سربمہر کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کو کارروائی کی ہدایت کی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے دکان سربمہر کرکے 20ہزار روپے جرمانہ کیا،ڈاکٹر ارشاد احمد نے سبزی پھل منڈی، ہول سیل پوائنٹس کا دورہ کیا،نیلامی عمل کا جائزہ لیا،بیوپاریوں اور خریداروں سے بات چیت بھی کی،بعدازاں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہچانے کیلئے عملی اقدامات کریں،گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں میں فراہمی یقینی بنائی جائے،پرائس لسٹ آویزاں نا کرنے والے دکانداروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے،شہریوں کی جیب لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،قیمت ایپ پر موصول شکایات کو فوری حل کیا جائے،عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں،ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں،ڈویژن میں ایک ہفتے میں گرانفروشوں کیخلاف 9944 چھاپے مارکر 37 افراد گرفتار کئے گئے،17 ایف آئی آر درج، 13 لاکھ62ہزار9سو50 روپے جرمانہ کیا گیا،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 494 چھاپے مارے گئے،1 ایف آئی آر درج،1 شخص گرفتار کیا گیا،3 گودام سربمہر اور 228000 روپے جرمانہ کیا گیا،29 سہولت بازاروں میں روزانہ 8سے 9 ہزار افراد خریداری کررہے ہیں،14 کسان پلیٹ فارم پر 5231 افراد نے خریدادی کی،جبکہ14 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس پر 500 سے زائد افراد نے 1020881 روپے،7 کریانہ ہول سیل پوائنٹس پر 2343افراد نے 566316 روپے 61 ڈی سی کائونٹرز پر 4251 افراد نے 876400 روپے کی خریداری کی،احساس راشن رعایت پروگرام میں ڈویژن کی 495 یونین کونسلوں میں 4216 کریانہ سٹورز رجسٹر ہو چکے ہیں اور ابھی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے،اس موقع ہر اسسٹنٹ کمشنر جنرل بابر سلمان اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں