17

کمشنر ملتان ارشاد احمد کا نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا ہنگامی دورہ کیا، ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈسپوزل سٹیشنز پر پانی کے اخراج کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ واسا افسران اور سٹاف فیلڈ میں نکاسی آب یقینی بنائیں،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی واسا شہزاد منیر نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو مکمل استعداد پر چلایا جارہا ہے،واسا شکایت نمبر پر موصول تمام شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں