7

کمشنر ملتان ارشاد احمد کا کھاد مارکیٹ کا اچانک دورہ،سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کھاد مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا اور سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی کا جائزہ لیا،انہوں نے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام کاشتکاروں کو کھاد کی سہل فراہمی بارے کوشاں ہے،کھاد ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ڈویژن بھر میں ایک ہفتے میں 1099 چھاپے مارے گئے،5 ایف آئی آر درج، 9 افراد گرفتار، 5لاکھ32ہزار جرمانہ،7 دکانیں سر بمہر کی گئیں،ڈیپ یوریا کی100، یوریا کی 17620 بوریاں قبضے میں لیکر سرکاری نرخ پر فروخت کی گئیں،ڈویژن میں تمام ڈیلرز کی مکمل فزیکل ویری فکیشن کروائی گئی،12 ڈیلرز کو بلیک لسٹ، 41 غیر فعال 4 فیک ڈیلز کی نشاندہی، کارروائی کی گئی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، اسسٹنٹ کمشنر جنرل بابر سلیمان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں