10

کمشنر ملتان سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،محرم الحرام کے انتظامات بارے گفتگو

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری نے ملاقات کی،اور محرم الحرام کے انتظامات بارے بات چیت کی،کمشنر جاوید اختر محمود نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو معیار بنایا گیا ہے،انہوں نے سی او کارپوریشن اقبال خان کو سٹریٹ لائٹس فوری فنکشنل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے پہلے تمام سٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں،اس میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی،محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی مرمت جلد مکمل کی جائے،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں،شہر کی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جلد مکمل ہونا اشد ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام بارے انتظامیہ کی کاوشوں سے مطمئن ہوں،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشر الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں