19

کمشنر ملتان سے نشتر ہسپتال کے ہڑتالی ملازمین کے وفد کی ملاقات،مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے نشتر ہسپتال کے ہڑتال پر بیٹھے ملازمین نے ملاقات کی اور تنخواہ بارے مسائل سے آگاہ کیا،کمشنر ملتان نے ملازمین کو مسائل حل کی یقین دہانی کروائی،۔بعدازاں کمشنر جاوید اختر محمود نے سیکرٹری ہیلتھ کو آگاہ کیا،جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس چلڈرن کمپلکس احمد نواز خان کو ڈائیریکٹر فنانس نشتر ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ نشتر ہسپتال کے ملازمین کے تنخواہ بارے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں