34

کمشنر ملتان سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات،تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفد نے خواجہ شفیق کی قیادت میں ملاقات کی،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان بھی موجود تھے،اجلاس میں شہر میں تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا،جبکہ تاجر وفد نے شہر کی تعمیر و ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تاجر برادری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل واسا کو سڑک کی تعمیر کے بعد بحالی کا ٹاسک سونپا ہے،کورونا ویکسینیشن کی پہلی ڈوز میں 62٪،دوسری ڈوز میں 33٪، ویکسین ہر دہلیز مہم میں98فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں،سکولوں میں100,واساکے65 اور کارپوریشن کے56 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں اور غیر فعال پلانٹس بارے بھی لائحہ عمل بنایا جارہا ہے،تمام پلانٹس کے اوپر فلٹریشن تبدیلی بارے تاریخ اور مدت لکھنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں،شہر کے تمام 50 پارکوں میں بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں،ڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عیدگاہ سے خانیوال روڈ رشیدگاہ فلائ اوور تک سڑک کی کشادگی کی منظوری دیدی ہے،دوسرے فیز میں رشیدآباد چوک تا کمہارانوالہ چوک کی کشادگی کی جائے گی،تجاوزات کے خاتمے، شاہراہوں کی کشادگی کیلئے تاجر برادری اپنا کردار ادا کرے،دکان کی حدود سے باہر کسی کو بھی سامان رکھنے کی اجازت نہیں ہے،شہر کی اہم مارکیٹوں میں دکانوں کے ایک جیسے بورڈز لگائے جارہے ہیں،جبکہ شہر کی صفائی کیلئے دوسری شفٹ کا آغاز کردیا گیا،شہر کے داخلی خارجی راستوں کی مقامی تہزیب و ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے تزین و آرائش کا انتظام کیا جارہا ہے،اس موقع پر سمال ٹریڈرزوفد نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے تاجر برادری ساتھ ہے،کسی تجاوزات مافیا کی سرپرستی نہیں کریں گے،ملتان ہمارا شہر ہے اس کی خوبصورتی ،صفائی ترجیحات میں شامل ہیں،تاجر وفد نے انتظامیہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،وفد میں احتشام الحق، ظفر اقبال صدیقی،مرزا اعجاز، طارق کریم چوہدری، طاہر امجد،خواجہ یاسر، عاصم شریف بٹ، شاہد عالم قریشی، شیخ فیصل شفیق، میاں ظفر اقبال،طیب ارائیں، شیخ بدر منیر، عبدالرحمان شیخ عبدالندیم، شیخ طاہر، ملک شفقت رضا، حافظ صادق، سیف اللہ شیخ، چوہدری مشتاق اور ترقیاتی محکموں، پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں