7

کمشنر ملتان کا آکسیجن سلنڈروں کی فروخت سرکاری نوٹیفائیڈ نرخ پر یقینی بنانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو آکسیجن سلنڈرز کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ آکسیجن سلنڈروں کی فروخت سرکاری نوٹیفائیڈ نرخ پر یقینی بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ آکسیجن سلنڈروں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،وطن عزیز کو کورونا وبا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے،نامساعد حالات کا فائدہ اٹھانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے آکسیجن سلنڈروں کی گرانفروشی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے بارے اقدامات کیلئے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں