4

کمشنر ملتان کا امتحانی سنٹرز کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

ملتان( کامران سعید سے)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،کمشنر نے کرونا ایس او پیز پر مکمل عملداری کا بھی حکم دیا،انہوں نے کہا کہ شفاف امتحانی عمل نءنسل کی ترقی کا ضامن ہے،بوٹی مافیا محنتی بچوں کی محنت کا دشمن ہے اس کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،ہم سب کا فرض ہے کہ معاشرے کے اس ناسور کی نشاندہی کریں تاکہ امتحانی نظام کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے،امتحانی سنٹروں میں کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو سنٹر کے اندر ہرگز داخلے کی اجازت نہ دی جائے،کسی بھی امیدوار کو ناجائز تنگ ہرگز نہ کیا جائے۔ کمشنرملتان نے طلباءو طالبات سے سنٹروں میں انتظامات اور عملے کے رویے بارے بھی استفسار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں