12

کمشنر ملتان کا سیوریج مسائل کے حل کیلئے جاری سکیموں کا معائنہ،منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سیوریج مسائل کے حل کیلئے جاری سکیموں کی جانچ کیلئے دورہ کیا،انہوں نے منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں گلیوں کی کھدائی سے شہری کوفت میں مبتلا ہوتے ہیں،شہریوں کی تکلیف کے بروقت ازالے کیلئے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کریں،منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنائیں،ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ نواب پور روڈ پر فیض عام چوک سے 8 نمبر چونگی تک سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے،8 ہزار فٹ نئی لائن ڈال دی گئی ہے، نئ لائن میں (54) ،(48)، (42) اور (36) انچ قطر کی لائنیں شامل ہیں، منصوبے کی تکمیل سے لودھی کالونی، کھیڑا آباد، گلگشت، پیر خورشید کالونی کے مسائل حل ہوگے،نواں بھٹہ،دیوان کا باغ، محلہ رحمانیہ،جنت ہومز، اتحاد کالونی، غازی کالونی کے مسائل کا حل منصوبے کی تکمیل سے منسلک ہے،8 ہزار فٹ سے زائد نئی سیوریج کو آپریشنل بھی کر دیا ہے، نواب پور روڈ کے منصوبے کو دسمبر تک مکمل کیا جائے گا،انہوں نے مزید بتایا کہ پرانا شجاع آباد روڈ پر 24 انچ قطر کی لائن ڈالی جا رہی ہے،58 سو فٹ لائن میں سے 25 سو فٹ لائن ڈال دی گئی ہے،منصوبے کی تکمیل سے کائیاں پور،علی والہ،بستی عالمگیر,ملحقہ علاقوں کو فائدہ ہوگا۔ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں