10

کمشنر ملتان کا علی الصبح نشتر ہسپتال کے اطراف صفائی کا جائزہ،تجاوزات پر سخت برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اولیا میں صفائی و سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح ضلعی محکموں کے ہمراہ نشتر ہسپتال کے اطراف پیدل چل کر صفائی وغیرہ کا جائزہ لیا،انہوں نے سڑک پر موجود تعمیراتی ملبے، ریڑھیاں، پھٹوں، تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات، گرین بیلٹس میں کچرے نے شہر کا حسن گہنا کا رکھ دیا ہے،سڑک سے تعمیراتی ملبہ فوری ہٹایا جائے،واسا گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرے اور نکاسی آب یقینی بنائے،پی ایچ اے آرٹس کونسل پارک کی صفائی ،تزین و آرائش پر کام کرے گرین بیلٹس کی صفائی، درختوں کی تراش خراش کی جائے،شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے،شہریوں کو حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہئیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ میں دو روز علی الصبح ڈویژن کے دورے کیلئے مختص کئے ہیں،علی الصبح دوروں کا مقصد فیلڈ میں موثر مانیٹرنگ سے عوام کو ریلیف دینا ہے،اور اعلانیہ دورہ کا مقصد محکموں کی استعداد کار کی جانچ ہے،فیلڈ میں جاکر ازخود حالات دیکھنے پر یقین رکھتا ہوں،صفائی، سیورج، خوشگوار ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے،شہر اولیا کے شہریوں کو صفائی،سیورج کی سروس ڈیلوری میں بہتری نظر آئے گی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں