10

کمشنر ملتان کا قادرپورراں کے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے قادرپورراں کے دیہی علاقوں میں جاکر ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو چیک کیا اور پراپرٹی مالکان و کسانوں سے ملاقات کی،اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے ہمراہ اپنے موبائل کے ذریعے جدید آن لائن سسٹم کے تحت مختلف مواضعات میں زرعی اراضی کا ریونیو ریکارڈ بھی اپ لوڈ کیا اور ڈیجیٹل گرداوری میں حصہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے ڈیجیٹل گرداوری کے حوالے سے بریفنگ بھی دی،اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کسان نمائندگان اور نمبرداروں سے ملاقات بھی کی اور انکو ڈیجیٹل گرداوری کی اہمیت سے آگاہ کیا،اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے بورڈ آف ریونیو کے پلیٹ فارم سے صوبے بھر میں ڈیجیٹل گرداوری کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے تمام زرعی و سکنی لینڈ ریکارڈ کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جارہا ہے،تاکہ گندم خریداری و دیگر حکومتی سکیموں میں کسانوں کی سہولت کیلئے انکے رقبوں کے حساب سے سبسڈی دی جاسکے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ضلع ملتان ڈیجیٹل گرداوری کے حوالے سے صوبے بھر میں نمایاں پوزیشن پر ہے اور تمام تحصیلوں میں ڈیجیٹل گرداوری 70 فی صد مکمل ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری کے دوران کسانوں کے شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی پراپرٹی سے منسلک کیا جارہا ہے تاکہ انکے ملکیتی حقوق کا تحفظ بھی کیا جاسکے،قبل ازیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے پیدل چل کر مخلتف مواضعات میں ڈیجیٹل گرداوری کی انسپکشن کی اور ڈیٹا اپ لوڈ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں