52

کمشنر ملتان کا قلعہ کہنہ قاسم باغ، لنگر خانہ، وضو پانی سٹوریج کا دورہ،سٹیڈیم سے ملحقہ 30 دکانوں کی بحالی کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے سیاحتی ویژن کے تحت ملتان میں تفریحی مقامات کی اپ گریڈیشن کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک ہے،اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے قلعہ کہنہ قاسم باغ، لنگر خانہ، وضو پانی سٹوریج کا دورہ کیا،انہوں نے بتایا کہ سٹیڈیم سے ملحقہ 30 دکانوں کی بحالی بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے،دکانوں کی ملکیتی رپورٹ کے بعد کیس بلڈنگ سٹرکچر سرویلنس کیلئے بھیجا گیا،جس سے دکانوں کی حالت کی انجنئیرنگ بنیادوں پر جانچ ہوگی،دکانوں کی حالت زار کی رپورٹ کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا،دکانوں کی فعالی و نیلامی بارے ایس او پیز بنائے جائیں گے جس میں آرٹ اینڈ کلچر، علاقائی کھانوں اور دیگر تفریح کیلئے دکانیں دی جائیں گی اور اس عمل کی شفافیت کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا،کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کرکے شہریوں کو تحفہ دیں گے،وضو کے پانی کا سٹوریج سسٹم بھی تکمیل کے مراحل میں ہے،جبکہ لنگر خانہ کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے،قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بیت الخلاء کو مین سیورج سے منسلک کرنے کیلئے لائن ڈالی جائے گی،قلعہ کے اطراف میں خالی مقامات کو پارک بنایا جارہا ہے،اس موقع پر واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، اوقاف افسران موجود تھے جن کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں