8

کمشنر ملتان کا پائلٹ سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ،انتطامات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن اختر محمود نے پائلٹ سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے،شفاف امتحانی عمل نسل نو کی ترقی کا ضامن ہے،بوٹی مافیا محنتی بچوں کی محنت کا دشمن ہے،معاشرے کے اس ناسور کی نشاندہی کرکے اس کا خاتمہ کرنا ہم سب کا فرض ہے،کمشنر جاوید اختر محمود نے ہدایت دی کہ امتحانی سنٹروں میں کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو سنٹر کے اندر ہرگز داخلے کی اجازت نہیں ہے،کمشنرنے طلباء سے سنٹر میں انتظامات ،عملے کے رویے بارے بھی بات چیت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں