6

کمشنر ملتان کا ڈسٹرکٹ جیل اور نشتر ہسپتال کا دورہ،قیدیوں کو عید کی مبارکباد،مریضوں میں تحائف تقسیم


ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر جاوید اختر محمود کا ڈسٹرکٹ جیل اور نشتر ہسپتال کا دورہ کیا،کمشنر جاوید اختر محمود کی جیل قیدیوں سے ملاقات،عید کی مبارکباد دی،کمشنر نے نشتر ہسپتال میں مریضوں،لواحقین میں تحائف تقسیم کئے،اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے،دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے سے تہوار کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے،کمشنر جاوید اختر محمود نے جیل میں پودا بھی لگایا
کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ عید کے بعد ڈسٹرکٹ جیل میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں، جیل کا دورہ کیا،جاوید اختر محمود قیدیوں نے قیدیوں سے ملاقات میں ان کے مسائل سنے ہیں، ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹینڈنٹ جیل ظہر احمد بھی موجود تھے،نشتر ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری موجود تھے،کمشنر نے مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے بات چیت بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں