11

کمشنر ملتان کی زیرصدارت اجلاس،ترقیاتی محکموں کو سکیمیں بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن کی ترقی کےلئے ترقیاتی محکموں کو سکیموں کی بروقت تکمیل کی ڈیڈ لائن دیدی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے،ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کرکے کوالٹی، شفافیت کی جانچ کروں گا،ادھورا، غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے،انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی ازخود انسپکشن کریں،حکومت پنجاب انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بروقت فنڈز فراہم کررہی ہے اس لئے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،ترقیاتی محکموں کے افسران متعلقہ محکمے یا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں موجود سکیموں کو وقت پر منظور کروائیں اور ٹینڈر کا عمل شروع کریں،اس موقع پر ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں 145 جاری،528 سکیموں پر کام جاری ہے،23 ارب1 کروڑ 50 لاکھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے،اجلاس میںڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے،جبکہ اجلاس میں ترقیاتی محکموں کے سربراہان کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں