12

کمشنر ملتان کی زیر صدارت”خدمت اپکی دہلیز پر“ پروگرام بارے جائزہ اجلاس،شکایات کے بروقت ازالہ کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)” خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام ملتان ڈویژن میں کامیابی سے جاری ہے،2 ہفتوں میں خدمت آپکی دہلیز پر موصول 210 شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا،اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ”خدمت اپکی دہلیز پر“ جائزہ اجلاس منعقد ہوا،کمشنر نے شہریوں کی تمام شکایات کے بروقت ازالہ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کی شکایت بارے مکمل بریف کیا جائے،تیسرا ہفتہ صفائی ستھرائی سرکاری عمارات سے منسوب ہے،20 تا 26 ستمبر تک سرکاری سکولوں میں وائٹ واش کیا جائے گا،پانی کی ٹینکیوں کی صفائی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالی اس ہفتے میں شامل ہیں،اس موقع پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا،خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت 37698 کاروائیاں کی گئیں،296 موصول شکایات میں 210 کا فوری ازالہ کیا گیا۔شہریوں کا 70 فیصد سے زائد مثبت فیڈ بیک حاصل کیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں