10

کمشنر ملتان کی زیر صدارت اجلاس،قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی منصوبوں بروقت تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر جاوید اختر محمود نے قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی منصوبوں بروقت تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن جاری کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ قومی تعمیر نو کے محکمے مقررہ وقت میں سکیمیں مکمل کرکے اداروں کے حوالے کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاسں میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی سمیت قومی تعمیر نو کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ سکیموں میں اعلی معیار یقینی بنانے کیلئے اچھی شہرت کے حامل ٹھیکیداروں کو ہی کام الاٹ کیا جائے گا،کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ 200 کروڑ کی 22 نئی ترقیاتی سکیمیں منظور کرلی گئیں ہیں،تمام نئی سکیموں کو مکمل سکروٹنی کے بعد منظور کیا جارہا ہے،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کی 8،ہیلتھ 13 اور واٹر سپلائی کی 47 سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ دلکش ملتان منصوبہ اور گراس منڈی ریلوے انڈر پاس بھی جلد مکمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں