8

کمشنر ملتان کی زیر صدارت خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام بارے جائزہ اجلاس،فرضی رپورٹنگ پر کارروائی کا عندیہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،کمشنر نے خدمت آپکی دہلیز پروگرام میں محکموں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شکایات کا ازالہ 72 گھنٹوں میں یقینی بنایا جائے،فیڈ بیک سسٹم کو فعال کیا جائے اور غیر متعلقہ شکایات بارے شہریوں کی رہنمائی کی جائے،انہوں نے فرضی رپورٹنگ پر سخت کارروائی کا بھی عندیہ دیا،جبکہ 13ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتہ نکاسی وآب کو کامیاب بنانے کی بھی ہدایت کی،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کو بتایا گیا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کے پہلے پانچ روز میں 487 شکایات حل کی گئیں جبکہ 557 شکایات موصول ہوئیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں