18

کمشنر ملتان کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی بارے جائزہ اجلاس،سموگ کے خاتمے کیلئے شجرکاری کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،کمشنر ملتان نے سموگ کے خاتمے کیلئے شجرکاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موسم بہار میں پھولوں کی بہار کیلئے ابھی سے تیاریاں کی جائیں،کمشنر ملتان نے اے سی سٹی کو ٹریفک پولیس ڈرائیور ٹیسٹ سائٹ کیلئے جگہ کے تعین کا ٹاسک دیا،انہوں نے کہا کہ پارکوں کی اپ گریڈیشن کرکے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کررہے ہیں،شہر کے 50 پارکوں میں 39 کا ازخود دورہ کرچکا ہوں،انہوں نے کہا کہ قلعہ پر ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں،اہم شاہراہوں پر قائم پارکوں کے باہر کیٹ آئز، زیبرا کراسنگ بنائ جائیں،ڈی سی ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ شہر کے داخلی خارجی راستوں کی تزین و آرائش کا پلان مرتب کیا جارہا ہے،شہراولیا کی تہذیب و ثقافت کو مدنظر رکھ کر تزین و آرائش کی جارہی ہے،شہر کے اہم چوکوں کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،چیف ٹریفک افسر جلیل عمران، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں