13

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا سرکاری ریونیو کی فوری ریکوری کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری ریونیو کی فوری ریکوری کا حکم دیا ہے اور تینوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو 100 فی اہداف حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دی ہے،کمشنر ملتان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے فیلڈ افسران مکمل متحرک ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ریونیو کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ریونیو اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سرکاری ٹیکس اور فیسوں کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات کرینگے،تاکہ بورڈ آف ریونیو کی ریکنگ میں ملتان ڈویژن کی نمایاں پوزیشن مزید بہتر کی جاسکے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں بھرپور ریکوری آپریشن شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے سرکاری نادہندگان کے گھروں پر نوٹس بھی آویزاں کئے جائیں گے،عامر کریم خاں نے کہا کہ ریونیو کورٹس کے ذریعے واجبات کے کیسز کے جلد فیصلے کرینگے،بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنرز سٹی،صدر،شجاع آباد اور جلالپور پیر والا نے بھی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں