11

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی لانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی لانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات درج کرائے جائیں،ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے افراد پر ایف آئی آر درج کروائی جائیں،وارننگ کا وقت گزر گیا، گرانفروشوں کو حوالات کی سیر کروائی جائے،ڈی سی ملتان عامر کریم نے کہا کہ سبزی منڈی، غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹس فعال کردیے ہیں،قیمت پورٹل پر موصول تمام شکایات فوری حل کی جارہی ہیں،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشر الرحمان نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں اکتوبر کے پہلے 5 روز 128 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 14 ہزار سے زائد چھاپے مارے،ڈویژن میں 57 مقدمات درج کرکے 139 گرانفروش گرفتار کئے گئے،گرانفروشوں کو 19 لاکھ 52 ہزار 2ہزار 2 سو روپے جرمانہ کیا گیا،اجلاس میں ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت، مارکیٹ کمیٹی کے افسران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں