6

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا 15 ستمبر تک پناہ گاہوں میں اضافے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے فلاحی ریاست ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک ہوگئی،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے 15 ستمبر تک پناہ گاہوں میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں کم از کم ایک پناہ گاہ کا اضافہ کیا جائے،اس وقت ڈویژن میں 9 پناہ گاہوں میں 227 افراد کے قیام و طعام کی گنجائش موجود ہے،جبکہ نادار افراد کیلئے ہر ضلع میں ایک اور پناہ گاہ کا اضافہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ غریب،بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں،پناہ گاہوں،لنگر خانوں کا قیام فلاحی مملکت کی جانب قدم ہے۔لاچار طبقہ کی فلاح بارے اقدامات معاشرے کو مستحکم کرتے ہیں،نادار لوگوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کی جائے،ازخود دورہ کرکے پناہ گاہوں میں انتظامات کا جائزہ لونگا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام پناہ گاہوں میں بہترین انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں