6

کمپریہنسیو سکول روڈ پر پلکن کے 100 درختوں کی شجرکاری کی گئی

ملتان،گرد،گرما کی دھرتی کو سبزے رنگوں کی زمین بنانے کیلئے کمشنرجاوید اختر محمود اور پی ایچ اے نے شجرکاری کی،کمشنر جاوید اختر محمود نے کی،اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور بھی موجود تھے،کمشنر ملتان نے کہا کہ ۔شہر اولیا میں ابتک 5500 سے زائد تیار درختوں کی شجرکاری کی جاچکی ہے،۔شہر اولیا میں 5 مایاواکی جنگلوں پر کام جاری ہے،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ ۔ڈویژن کے سرکاری سکولوں و ہسپتالوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملتان کا درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ کم کرکے رہوں گا،۔پی ایچ اے کو مالی مستحکم کرنے کیلئے ترقیاتی سکیموں کا 1 فیصد دیا جارہا ہے،۔محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 23 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی پی ایچ اے کو کر دی ہے،اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ نئ نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہ داری نبھانہ ہوگی،جنوبی پنجاب میں گرین بک کے نام سے ششم جماعت میں کورس کتاب شامل کی جارہی ہے،اس سڑک کو شاہراہ علم کا نام دینا زیر غور ہے،چیئرمین پی ایچ اے قعجاز جنجوعہ نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی،۔پی ٹی ائ حکومت نے شجرکاری کو قومی پالیسی بنایا ہے، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر شہر میں شجرکاری کی جارہی ہے تمام درختوں کی حفاظت کا میکنزم تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں