29

کمپلینٹ پورٹل پر موصول شکایات کا ازالہ نہ کرنیوالے ضلعی محکموں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی،اے ڈی سی اخلاق احمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ضلعی محکموں کو وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل پر موصول شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کئے ہیں اور تمام شکایات کو حل کرکے فوری فیڈ بیک دینے کی ہدایت بھی کی ہے،ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل پر خصوصی فوکس کرنے کا ٹاسک دیا ہے،انہوں نے وارننگ دی کہ کمپلینٹ پورٹل پر موصول شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے ضلعی محکموں کے سرباٹکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اخلاق احمد نے کہا کہ ضلع ملتان صوبے بھر میں کمپلینٹ پورٹل کے حوالے سے نمایاں پوزیشن پر ہے،اس سلسلے میں تمام اداروں کا ٹیم ورک انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اس موقع پر ضلع محکموں کی جانب سے بریفننگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں