11

کمپنی باغ میں شجرکاری کا آغاز،نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کا گرین پاکستان ویژن کی کامیابی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ ملتان کی زیر قیادت نان سٹاپ شجرکاری جاری ہے،اس سلسلے میں ملتان کے تاریخی کمپنی باغ میں علی الصبح بڑے پیمانے پر شجرکاری کا آغاز کیا گیا،کمشنر جاوید اختر محمود نے کنٹونمنٹ گارڈن میں آئے بچوں کیساتھ درخت لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا،اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ کمپنی باغ میں 200 پیپل کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں،بچے ہمارا مستقبل، شجرکاری مہم کی کامیابی کا اہم جزو ہیں۔نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے،سی او کنٹونمنٹ بورڈ ملتان بابر چودھری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ وزیراعظم کے گرین وژن کی کامیابی کیلئے متحرک ہے،ڈویژنل انتظامیہ کے تعاون سے پورے کینٹ میں شجرکاری جاری ہے،گرین پاکستان ڈے پر کینٹ میں 2000 پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم میں پارک میں سیر کیلئے آئے شہری بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں