7

کنٹونمنٹ انتخابات،تحریک انصاف رہنماؤں میں اختلافات سامنے آگئے


ملتان(کامران سعید سے)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے انتخابات میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے،رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ ملتان کنٹونمنٹ انتخابات کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مقرر، اس سے قبل وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر کو انتخابات کی پارلیمانی بورڈ کا سربراہ لگایا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے انتخابات میں تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی جانب سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا،جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر کو دی گئی،اس حوالے سے 6 جولائی کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا،جس پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما و ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے احتجاج کیا گیا،جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملتان کا کنٹونمنٹ کا علاقہ حلقہ 154 میں آتا ہے لہٰذا پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مجھے لگایا جائے۔ پارٹی کی جانب سے ملک احمد حسین ڈیہڑ اور پارٹی کارکنوں کے احتجاج اور ردعمل کے بعد فیصلہ واپس لیا گیا۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی جناب سے 12 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن میں رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ کو ملتان کنٹونمنٹ انتخابات کے پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم این اے ملک احمد حیسن ڈیہڑ کا کہنا کہ این اے 154 میرا حلقہ ہے اور اپنے حلقہ میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں