6

کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے وزیراعظم پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا،فرخ حبیب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ملک گیر وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر پی ٹی آئی سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست بلکہ واحد قومی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی، جس نے تمام صوبوں میں نمائندگی حاصل کی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سکڑ کر علاقائی جماعتیں بن چکی ہے،فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی، سندھ میں مسلم لیگ ن کا پانچواں نمبر رہا، پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کرسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں