6

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن،وارڈ نمبر5 میں ہمایوں اکبر،وارڈ نمبر6 سے ثنا اکبر نے کمپین کا آغازکردیا

ملتان(نمائندہ پی این این اردو)کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے سلسلے میں وارڈ نمبر5 میں ہمایوں اکبر،وارڈنمبر6سے ثنااکبر نے کمپین کا آغاز کردیا اس سلسلے میں ایک جلسہ منعقد ہوا اس میں مہمان خصوصی عبدالوحید آرائین سابق وزیر جیل خانہ جات،برگیڈیئر قیصر مہے تھے،اس موقع پر خواجہ محمد یاسر،حاجی محمد امین،حاجی بابا رحمت شاہ، حسین علی شاہ، عاشق،صادق قریشی نعمان شاہ، رانا عبدالحمید، رانا شاکر،محمد علی،ندیم بھٹی، عاصم بھٹی،فیصل،عبدالرحمن،راناماجد۔ راناشاکر ودیگر شریک تھے،اس موقع پر ہمایوں اکبر، عبدالوحید آرائیں، قیصر مہے ثنا اکبر نے کہا کہ کینٹ میں ٹیکسز وغیرہ کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیااور امیر اور غریب کو برابر کے حقوق دلوانے کا وعدہ کیا انہوں نے مزید کہا مافیا سے کینٹ کی جان چھڑوائی جائے گی ڈور ٹوڈور ٹیکس پر ٹیکس ختم کرنے کا کہا اور اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ کسی بھی موڑ پر کینٹ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں