18

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن،وارڈ نمبر5 کنک منڈی میں امیدوارمحمد یعقوب شیرا کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک عدنان ڈوگر اور بیرسٹرملک عثمان ڈوگرنے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سلسلہ میں وارڈنمبر5 کنک منڈی میں تحریک انصاف کے امیدوارمحمد یعقوب شیرا کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ملتان کینٹ کو ماڈل علاقہ بنانے کیلئے خصوصی جدوجہد کرینگے،پی ٹی آئی قیادت نے یعقوب شیرا جیسے کارکن کو ٹکٹ اس لیے دیا ہے کیونکہ یعقوب شیرا ریسکیو1122 کی طرزپر 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے سرگرم رہتا ہے،کینٹ کے شہریوں کے درپیش مسائل کا حل ہمارامشن ہے یعقوب شیرا کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کرائیں انشا ء اللہ کینٹ کوخوبصورت ترین بنائیں گے اور آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پرحل کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار وارڈنمبر 5 تحریک انصاف کے امیدوارمحمد یعقوب شیرا نے کہا میں پہلی بھی اپنی عوام کانوکر تھا اور آئندہ بھی آپ ہی کا خادم رہوں گا تقریب میں بھٹی برادری، شیخ برادری، انصاری برادری، رانا برادری اور اہلیان کینٹ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں