10

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں شفافیت کا نام و نشان موجود نہیں،الیکشن کمیشن کا جانبدارانہ رویہ قابل مذمت ہے،امیر جماعت اسلامی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں شفافیت کا نام و نشان موجود نہیں،الیکشن کمیشن کا جانبدارانہ رویہ قابل مذمت ہے،امیر جماعت اسلامی ملتان،تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم مت بنے،غیر ضروری اور بے جا اعتراضات کے ذریعے امیدوران کو پریشان کیا جارہا ہے،جبکہ من پسند امیدوران کیلئے بلامقابلہ جیت کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے،جو کہ الیکشن رول کی کھلی خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہا کہ سکروٹنی کے عمل میں بے جا کے اعتراضات لگا کر پورے پراسس کو مشکوک بنایا گیا،حکومتی ایم این اے ایم پی ایز کو خصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے جو کہ الیکشن کی شفافیت کے دعوی کو جھوٹا ثابت کررہا ہے،ایم این اے اور ایم پی اے جھوٹے ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کا وعدہ کر کے امیدوران کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں،جس سے پیسہ کا عمل دخل اور خرید و فروخت کا آغاز ہوگیا ہے،جس کی ہم مذمت کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ ابھی سے اگر اتنی جانبداری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے تو الیکشن ڈے کے موقع پر کیا ہوگا؟ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ مفاد پرست ٹولہ پوری طرح سے سرگرم ہے۔جماعت اسلامی ان مفاد پرستوں کے خلاف میدان میں اتری تو یہ لوگ پریشان ہوگئے۔ انہوں نے کہا ہم عدالتی حکم کا انتظار کریں گے اپنے کیس عدالت میں دائر کر دیئے ہیں امید ہے کہ عدالت عدل اور انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی،امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں جماعت اسلامی نے امانت دار دیانت دار امیدوار پیش کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں