14

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی کے بعد وارڈ نمبر 4 کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا،امیدوار شیخ وحید

ملتان(سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر4 کے آزاد امیدوار شیخ وحید نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد وارڈ نمبر 4 کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا،ان خیالات کا اظہارانہوں وارڈ نمبر 4 کی سرکردہ شخصیات چیف آرگنائزر فہیم مفتی،عبدالحق خان،محبوب عالم،ظفربٹ،ماجد بھائی،اقبال بالی،حاجی اشرف،ارشد خان،طارق قریشی اور دیگر معززین کی طرف سے اپنے حق میں حمایت کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر معززین نے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر4کے آزاد امیدوارشیخ وحید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ شیخ وحید نوجوان قیادت ہے اور نوجوان قیادت ہی حلقہ کے مسائل کو حل کرنے میں متحرک کردار ادا کرسکتی ہے،سب لوگ ان کی کامیابی کے لیے ان کا ساتھ دیں تاکہ حلقہ میں ترقی ہو اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔شیخ وحیدنے مزید کہا کہ میں وارڈ کے تمام مسائل حل کراوں گا اگر ایسا نہ کر سکا تو اپنی سیٹ سے استغفی دے دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں