10

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے الیکشن،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ ختم،امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جولائی کو جاری کی جائیگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ ختم،گزشتہ روز 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے،آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 31 جولائی سے 3 اگست تک کی جائے گی،تفصیل کے مطابق کینٹ بورڈ ملتان کے 12 ستمبر کو ہونے والے الیکشنز کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے 10 وارڈز میں الیکشن کرائے جائیں گے جس کے لئے اب تک 33 امیدواروں نے ممبر کی سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے ہیں گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر کو 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں طارق نیاز ،ہمایوں اکبر، فہیم قریشی، سعید مونی، کلب عابد، رانا سلیم وقار اعوان اور یعقوب شیرا شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں