11

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے انتخابات میں ن لیگ ورکرز کو ٹکٹیں جاری کی جائیں،امیدوار محمد ارشاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے انتخابات کے سلسلہ میں حلقہ وارڈ نمبر 4 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشاد،مسلم لیگ( ن) کے رہنما عثمان خان بابر ،رفیق کریمی نے کہا ہے کہ ورکرز کو ٹکٹیں دی جائیں تاکہ وہ پی ٹی آئی امیدواروں کا جم کر مقابلہ کریں اور مسلم لیگ ن کے بیانیہ کو کامیاب کرائیں حکومت سے عوام تنگ ہیں اور چھٹکارہ چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت ڈویژنل جنرل سیکرٹری طارق رشید اور دیگر رہنما اس جانب توجہ دیں اور کارکنوں کو کینٹونمنٹ بورڈ میں ٹکٹیں جاری کریں،انہوں نے کہا کہ حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ کر اپنی ناقص کارکردگی کو عوام سے پوشیدہ نہیں رکھ سکتی مسلسل مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے اور حکومت سب اچھا کی بات کررہی ہے کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست مقدر ہے انشااللہ عوام انہیں مسترد کردیں گے، انہوں نے مزیدکہا کہ حکمران اب عوام کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں ان کی خراب کارکردگی کے ڈنکے گلی گلی بج رہے ہیں عوام کو سوائے مہنگائی بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا آج عوام سابقہ حکومتوں کے ادوار یاد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمرانی ٹولہ نے ملک کو دہائیوں پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کا خمیازہ عوام بھگتیں گے اور عمرانی ٹولہ وقت اقتدار ختم ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوجائے گا انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں حکومت سرکاری وسائل استعمال کر کے مخالفین کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہے لیکن یہ سب مصنوعی اور وقتی ہے حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے عوام کے ساتھ مل کر ان کا سخت احتساب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں