9

کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی خواتین گھر گھر جا کر پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں،ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی خواتین گھر گھر جا کر پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں،ڈاکٹر روبینہ اختر،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں خواتین کا رول بہت اہم ہوگا کیونکہ اس میں جیت آنے والے بلدیاتی نظام میں کامیابی کی سیڑھی ہو گی،اس کیلئے تحریک انصاف کی خواتین نہایت پر عزم ہیں اور وہ گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائیں گی اور تحریک انصاف کی امید واروں کی کامیابی کی ضمانت بنیں گی،یہ بات انہوں نے وارڈ نمبر (3) کے امیدوار قلبِ عابد اور وارڈ نمبر (5) کے امیدوار یعقوب شیرا سے انکی رہائش گاہ پر کی اس الیکشن مہم کے سلسلہ میں ڈاکٹر روبینہ اختر نے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا،جس میں انہوں نے نصرت روڈ، احاطہ خان پلازہ اور لال کرتی کا دورہ کیا اور گھر گھر پمفلٹ تقسیم کیے،اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما غزل غازی،عروج فاطمہ،تحسین جعفری، ہما، شازیہ، میڈیا سیکرٹری جنوبی پنجاب نعیم النساء نے ان کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں