5

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام اپنےووٹ کا حق ضروراستعمال کریں،شہبازشریف

لاہور(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، ووٹ کا حق استعمال کریں خاص کر ماوں، بہنوں، بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں،
صدر (ن) لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے، جھوٹے وعدوں اور دعووں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں، ووٹ ایک امانت ہی نہیں، آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے، درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ قوم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرے گی تاکہ عوامی مسائل حل ہوں،نون لیگ کے امیدواروں ،کارکنان اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوں، ان شاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں