11

کوئٹہ سے ملتان لائی جانیوالی کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب پکڑی گئی

چوک سرورشہید،مظفر گڑھ،کوٹ ادو،خانپور بگاشیر،پولیس تھانہ سرور شہید کی بڑی کارروائی،مخبری پرغیر ملکی شراب سے بھرا منی ٹرک پکڑلیا، تین ملزمان گرفتار،مالیت اڑھائی کروڑ روپے ہے،تفصیل کیمطابق پولیس تھانہ سرورشہید کے ایس ایچ او خرم ریاض کو مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب بین الصوبائی منشیات فروشوں کا گروہ کوئٹہ سے ملتان بذریعہ منی ٹرک فروخت کے لئے جارہے ہیں،جس پر ایس ایچ اوتھانہ سرورشہید خرم ریاض نے اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چوک سرورشہید سے ملتان روڈ پانچ کلومیٹر جگنو پٹرولیم کے سامنے ناکہ لگایا اور منی ٹرک کوروکا تو تلاشی پر آلو بخاروں کی پیٹوں میں غیر ملکی شراب سات قسمی برانڈ کی 1280 بوتلیں برآمد ہوئیں،جن کی مالیت اڑھائی کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے،پولیس نے گروہ کے تین اراکین ڈرائیور حمیداللہ پٹھان رہائشی پشتو ن باغ کوئٹہ ، نیک محمد ولد باران خان رہائشی کوئٹہ ، محمد یار ولد عبدالستار رہائشی لودھران کو گرفتار کرلیا اور ٹرک و شراب قبضہ میں لے لیا،ڈی ایس پی کوٹ ادو اللہ یار سیفی بھی تھانہ سرورشہید پہنچ گئے،انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کا بڑا بین الصوبائی گروہ گرفتا ر کیا گیا ہے اور برآمد شدہ شراب کروڑوں روپے مالیت کی ہے اندازاً اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی ہوگی، انہوں نے کہا کہ شراب کوئٹہ سے ملتان لے جائی جارہی تھی،جسے بعدازاں عید کے موقع پر پورے پنجاب میں سپلائی کرنا تھا ہم اس شراب کو فوری طور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریں گے اور تلفی کی درخواست بھی دیں گے،اہلیان علاقہ نے منشیات کی اتنی بڑی کھیپ پکڑنے ایس ایچ اور خرم ریاض اور ڈی ایس پی اللہ یار سیفی کو ہار بھی پہنائے ڈی ایس پی کوٹ ادو اللہ یار سیفی نے کہاکہ ایس ایچ اور تھانہ سرورشہید خرم ریاض کی یہ بہت بڑی کارروائی ہے ڈی پی او مظفرگڑھ نے بھی اسے سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں