5

کورونا ایس او پیز پرعمل نہ کرنیوالے 18 کاروباری مراکز سیل،8 دکانداروں کو جرمانہ

ملتان( سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے18 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا،جبکہ8 دوکانداروں پر30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،این سی او سی کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لئے سپیشل مجسٹریٹس،پاک فوج اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں،مانیٹرنگ ٹیموں کی طرف سے بڑے مالز، مصروف ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ سنٹرز اور رش والے مقامات کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مانیٹرنگ ٹیموں نے 55 بڑے کمرشل مراکز کا وزٹ کیا اور خلاف ورزی کرنیوالے 8 ادراوں کو کاروبار کے اوقات پر پابندی کرنیکی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں