5

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،شالیمار فلائنگ کوچ کے بس سٹینڈ کو سیل کردیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شالیمار فلائنگ کوچ کے بس سٹینڈ کو سیل کردیا گیا ہے،کارروائی سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے کی،علاوہ ازیں سپیشل مجسٹریٹس، پاک فوج اور پولیس پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ بھی جاری ہے،ٹیموں نے بڑے مالز،سرکاری و نجی یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولز کے اکیڈمک سٹاف کی کورونا ویکسی نیشن کو چیک کیا اور شہر کے معروف ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کو بھی مانیٹر کیا گیا۔مشترکہ ٹیموں نے شہریوں کو عالمی وباءسے محفوظ رہنے کے لئے کورونا ویکسی نیشن کرانے بارے تلقین بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں