3

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معروف کاروباری مراکز سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھرپور کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شہر کے 12 معروف کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے ہیں،سیل ہونے والے مراکز میں ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ اور ڈرنک سنٹرز شامل ہیں۔حکومت کی طرف عائد پابندی کے باوجود رات بارہ بجے کے بعد ان مراکز میں انڈور سروس جاری تھی،کارروائی سپیشل مجسٹریٹ و سیکرٹری ڈی آر ٹی اے رانا محسن نے کی،سیل ہونے والے مراکز میں پلوٹو نائٹ، فوڈ چوائس، جونی ڈرنک کارنر،سپائسی بائیٹ،گرینڈ گرِل، سب وے،نائن پی ایم، کیفے نائٹ، پرچ پیالی،بٹ کڑاہی بار بی کیو اینڈ ریسٹورنٹ، رشید ڈرنک کارنر اور ڈیرہ حق شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں