8

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معروف پلازے اور فوڈ پوائٹس سیل


ملتان،ضلعی انتظامیہ” ہفتہ کورونا ایس او پیز“ پر عملدرآمد کے لئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتر آئی ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر کے معروف پلازے اور بڑے ریسٹورنٹس کارروائی کی زد میں آ گئے ہیں،مال آف ملتان، میکڈونلڈ کینٹ، کے ایف سی ریلوے کلب، ٹیسٹی ریسٹورنٹ ڈیرہ اڈا سیل کر دئیے گئے ہیں،یہ فاسٹ فوڈ سنٹرز اور ریسٹورنٹس رات12 بجے کے بعد کھلے رکھنے پر سر بمہر کئے گئے ہیں،رنگ علی پلازہ کینٹ کو بھی تالے لگا دیئے گئے ہیں،حکومت کی ہدایت کے برعکس رنگ علی میں رات10 بجے کے بعد بھی کاروبار جاری تھا،دوسری طرف کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر 22 بسوں پر70 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا،اسی طرح شہر کے معروف ریسٹورنٹس کی انتظامیہ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔یہ وارننگ چائے خانہ،لندن کورٹ یارڈ، ، گلوریا جینز، ہنگری پیزا کے علاوہ چاپر سیلون اور فلیش پوائٹ کو جاری کی گئی ہے۔شادی ہالز، مارکیز،تھیٹرز اور سینما ہالز کی چیکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے شادی ہالز اورمارکیز انتظامیہ کو نئے حکومتی احکامات سے آگاہ کر دیا ہے کہ مدعو کئے گئے مہمانوں کے پاس ویکسی نیشن کا ثبوت نہ ہونے پر میرج کلبز اور مارکیز کو سیل کر دیا جائے گا،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھیٹرز اور سینما ہالز کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔شادی ہالز میں مہمانوں کی ویکسی نیشن کا سٹیس انکے سیل فون پر1166 کے میسج کے ذریعے چیک کیا جائے گا جبکہ ویکسی سٹیٹس نمز کی ویب سائیٹ پر بھی چیک کیا جا سکے گا۔ علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو70 فیصد پسنجر بٹھانے،ماسک کی پابندی کرنے اور بکنگ آفس میں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں