11

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون،12تجارتی مراکز سیل


ملتان( راو نعمان سے)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے افسران نے12 تجارتی مراکز سیل کر دیئے ہیں،سیل ہونیوالے مراکز میں معروف برانڈ کے سٹور اور ریسٹورنٹس شامل ہیں،کاروبار کے اوقات کی پابندی نہ کرنے پر انسگنیا،الکرم سٹوڈیو، ایتھنک سٹور،لکی ڈسپلےسنٹر، احسن سٹور،بخت مال اور صدیق تکہ شاپ کو سیل کردیا گیا ہے،کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنیوالوں پر82 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے،کورونا ایس او پیز نہ اپنانے پر 12 بسیں بھی تحویل میں لے لی گئیں،تحویل میں لی گئی گاڑیوں کے تمام سٹاف کی بس اسٹینڈ میں قائم کورونا سنٹر سے ویکسی نیشن کرائی گئی،علاوہ ازیں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے پر دو نجی بنکوں کی انتظامیہ کو بھی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں