29

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار،ایک کاروباری مرکز سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)عالمی وبا کی چوتھی لہر کے خدشہ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون میں شدت آ گئی ہے،ضلعی انتظامیہ کے افسران ،پاک فوج اور پولیس پر مشتمل ٹیموں نے شہر میں گشت کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3 افراد گرفتار کرا دیا ہے،جبکہ ایک کاروباری مرکز کو سیل کر دیا گیا ہے،کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر بزنس سنٹرز کے مالکان اور ٹرانسپورٹرز پر3 لاکھ60 ہزار روپے کےجرمانے عائد کئے گئے ہیں،کارروائی مال پلازہ، ڈیرہ اڈا،قاسم بیلہ، گارڈن ٹاون،ممتاز آباد اور گلشن مارکیٹ کے علاقہ میں کی گئی،کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر16بسوں کو تحویل میں لے گیا اور 9 بسوں کا چالان بھی کیا گیا۔مانیٹرنگ ٹیموں کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن،پرائس مجسٹریٹس نعیم چنگیزی،نعمان عابد اور اشتیاق شاہ نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں