7

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 پٹرول پمپ سمیت 10 دکانیں اور 2 شوروم سیل


ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے جاری مہم کو مزید تیز کردیا ہے اور ضلعی کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بھی ضلع بھر میں چھاپے مارے اور کورونا ایس او پیز کو چیک کیا،کریک ڈائون کے دوران کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر پٹرول فراہم کرنے والے 4 پٹرول پمپ سیل کئے گئے،جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں اور 2 شوروم بھی سربمہر کردئیے گئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کارروائی کرتے ہوئے خانیوال روڈ پر دکانیں سیل کیں،جبکہ اے سی صدر عدنان بدر نے 2 پٹرول پمپ سیل کرکے مختلف دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے،دوسری جانب سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 4 دکانیں سربمہر کرکے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی درج کرائے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کریک ڈائون کو جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ انسپکشن میں کارروائیاں کی جارہی ہیں،کیونکہ ویکسی نیشن ہدف حاصل کئے بغیر یہ جنگ جیتنا ممکن نہیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر زیرو ٹالرنسں پالیسی کے تحت کریک ڈائون کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں