37

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 معروف کاروباری مراکز سیل


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،معروف کاروباری مراکز نے حکومت کا حکم ہوا میں اڑا دیا،ان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،رات گئے شہر اولیا میں کریک ڈائون کیا گیا جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری تھی،اس پر ٹیم نے شہر کے 5 معروف ریسٹورنٹس کی انتظامیہ پر مجموعی طور پر 1لاکھ42ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے،جرمانہ شاہ جہاں گرل،چائے خانہ،آر ایف سی،ماسٹر بریانی اور بینی ٹوز کیفے پر عائد کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں