15

کورونا ایس او پیز کی کیخلاف ورزی پر 21 کمرشل گاڑیاں تھانے بند،27 بسوں کو جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جنرل بس سٹینڈ پر بھرپور ایکشن کیا گیا،اس موقع پر کورونا حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 21 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کرکے 27 بسوں و ویگنوں کے چالان اور 1 لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے گاڑیوں کی چیکنگ و آپریشن کی نگرانی کی اور ٹرانسپورٹرز کو کورونا ایس او پیز یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی،اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مسافروں کیلئے حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں،قبل ازیں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ بھی کیا اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات بھی جائزہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں