10

کورونا ویکسین ایک بار پھر نایاب،اوورسیز پاکستانیوں کا نشتر روڈ پر احتجاج

ملتان،کورونا ویکسین ایک بار پھر نایاب ہوگئی، اوورسیز پاکستانیوں نے نشتر روڈ پر احتجاج کرکے بلاک کردیا،جس کے باعث مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،اوورسیز پاکستانیوں نے نشتر جانے والے تمام راستوں کو احتجاجن بند کر دیا تھا،راستے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی،اور لمبی لمبی قطاریں لگ گئی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو دن سے کسی بھی سنٹر میں ایکسڑازینکا ویکسن نہیں لگائی جا رہی ہے،نشتر ہسپتال انتطامیہ کے مطابق امید ہے کل صبح ویکسین نشتر اسپتال پہنچے گی،جیسے ہی ویکیسن پہنچے گی دوبارہ ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں