10

کورونا ویکسین کا جعلی اندراج جاری، نوازشریف کو کین سائنو کی بھی سنگل ڈوز لگ گئی

لاہور(بیورو رپورٹ)کورونا ویکسی نیشن کی کے جعلی اندراج کا سلسلہ جاری ہے، لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کو سائنو ویک کے بعد کین سائنو کی سنگل ڈوز بھی لگ گئی، نوازشریف کو کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین نارووال پبلک سکول سے لگی،سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ویکیسن کا جعلی اندراج مذاق بن گیا، 22 ستمبر کو نوازشریف کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز خواجہ سعید ہسپتال میں لگائی گئی اور ٹھیک 11 دن بعد کین سائنو سنگل ڈوز لگا کر سابق وزیر اعظم نوازشریف کو لندن بیٹھے ویکسینیٹ کر دیا گیا،نوازشریف کی دوسری ڈوز کے پارشل سٹیٹس کے مطابق نواز شریف کو تین اکتوبر کو کین سائنو کی سنگل ڈوز لگائی گئی،سنگل ڈوز نارووال کے پبلک سکول میں لگائی گئی،ادھر نواز شریف کی جعلی انٹری کی خبر چلنے کے بعد محکمہ صحت نے ویب سائٹ سے انٹری کا ڈیٹا ہٹا دیا۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق دوسری جعلی ڈوز کا کیس ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن ہو گا،دوسری جانب نوازشریف کی پہلی ڈوز لگانے والے افراد کے خلاف محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی کام کر رہی ہے جس میں تین افراد کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے دو افراد گرفتار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں