20

کورونا ویکسین کی آن لائن سسٹم میں انٹری ہر صورت یقینی بنائی جائے،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ نے کورونا ویکسین مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس سلسلے میں کورونا ویکسی نیشن بارے اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موبائل ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں،کورونا ویکسین کی آن لائن سسٹم میں انٹری ہر صورت یقینی بنائی جائے،کورونا ویکسین مکمل محفوظ ہے،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں،مکمل ویکسی نیشن کے بغیر اس وباءسے چھٹکارا پانا نا ممکن ہے، اجلاس میں فیلڈ سٹاف کی عالمی ادارہ صحت سے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ پر بھی غور کیا گیا،علاوہ ازیں انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو موثر بنایا جائے،شہری اپنے اردگرد کا ماحول خشک اور صاف رکھیں،موسم کی تبدیلی اور ڈینگی وباءکے پیش نظر سوئمنگ پولز بند کردئیے جائیں،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں ، ڈائریکٹر ہیلتھ، سی او ہیلتھ ملتان،متعلقہ افسران جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اورسی اوز ہیلتھ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں