9

کورونا کا زور تھمنے لگا،تین روز سے نشتر ہسپتال ملتان میں کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)کورونا کا زور تھمنے لگا،تین روز سے نشتر ہسپتال ملتان میں کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے،نشتر ہسپتال میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 868 ہے،فوکل پرسن وبائی امراض ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں کل 90 مریض داخل ہیں،15مریضوں میں کورونا کے مرض کی تصدیق ہوگئی،37 مریضوں میں کورونا کی تصدیق نہیں ہو سکی 38 کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں