14

کورونا کی بگڑتی صورتحال، پنجاب میں 6 ستمبر سے تمام سکولز بند کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ گھر رہیں اور محفوظ رہیں،دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694، سندھ میں 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 677، بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993، اسلام آباد میں ایک لاکھ 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 55 ہزار 467 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی، پنجاب میں 11 ہزار 979، سندھ میں 6 ہزار 932، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 41، اسلام آباد میں 868، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 174 اور آزاد کشمیر میں 702 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں